کون ہے اپنا کون پرایا ہوتا ہے
چہرے سے تو اکثر دھوکا ہوتا ہے
جانے کیسے نزدیکی بڑھ جاتی ہے
جب جب ہم دونوں میں جھگڑا ہوتا ہے
دل کی باتیں دل میں ہی رہ جاتی ہیں
ہونٹوں پر بس نام تمھارا ہوتا ہے
آ نکھ میں آنسو کس کو اچھے لگتے ہیں
رونے سے تو بس من ہلکا ہوتا ہے
لے دے کر اک تم تھے تم سے بنتی تھی
دنیا سے تو روز ہی جھگڑا ہوتا ہے
ہر مشکل آسان سی لگنے لگتی ہے
جب جب میرا ساتھ تمھارا ہوتا ہے
چہرے کی مسکان بتاتی ہے راہؔی
ہنسنے والا کتنا تنہا ہوتا ہے
عادل راہؔی